دنیا

امریکا کے نئے آرمی چیف جنرل جارج کو سینیٹ سے توثیق نہ مل سکی

شیعہ نیوز: امریکا کے فوجی سربراہ جنرل رینڈی جارج کو سینیٹ کی توثیق حاصل نہیں ہوسکی، قائم مقام آرمی چیف کے طور پر فرائض نبھائیں گے۔ امریکی آرمی کے چیف آف اسٹاف جنرل جیمز مک کونویل آج اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ امریکا کی آرمی مسلح افواج کی دوسری برانچ بن گئی ہے جس کا سربراہ سینیٹ سے توثیق شدہ نہیں ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ امریکی فوج کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اس کی دو برانچز، آرمی اور میرین کور کے سربراہان کی توثیق نہیں کی گئی ہے۔

ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹامی ٹوبرویل نے سیکڑوں عسکری نامزدگیاں روک رکھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پینٹاگون سرکاری فنڈز کا درست استعمال نہیں کر رہا۔ جنرل رینڈی جارج کو محکمہ دفاع کی طرف سے آرمی کا نیا چیف آف اسٹاف نامزد کیا جاچکا ہے لیکن سینیٹ سے توثیق نہ ہونے کی وجہ سے وہ قائم مقام چیف آف اسٹاف کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ اسی طرح میرین کور کی تاریخ میں بھی یہ پہلا موقع ہے کہ جولائی سے اس کے سربراہ کو سینیٹ سے توثیق نہیں ملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button