مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دھمکی کا جواب کئی گنا شدت سے دیں گے، جنرل حسین سلامی کا انتباہ

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ بريگيڈیئر جنرل حسین سلامی نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ ایران کو دشمنوں نے جب بھی دھمکانے کی کوشش کی ہے تو انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکہ اور عالمی سامراج کو اسلامی ایران سے فوجی مقابلہ آرائی میں ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ان لوگوں نے اس سے کبھی سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصور کہ ایرانی عوام دشمنوں کے رعب میں آکر ان کے سیاسی دباؤ میں آجائیں گے، خام خیالی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت لاہیا کے وحشیانہ حملے کی منصوبہ بندی سے پہلے سے کی گئی تھی، غزہ انفارمیشن سینٹر

جنرل سلامی نے کہا کہ امریکیوں کو اب تک یہ سمجھ میں آجانا چاہیے تھا کہ وہ ایران کے مقابلے میں اپنی مشکلات کو جنگ کے ذریعے حل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایرانی امن پسند قوم ہے اور کسی جنگ کی شروعات نہیں کرتی لیکن اگر خطرے کا سامنا ہوا تو خاموش بھی نہیں بیٹھی رہتی اور ان کا جواب فیصلہ کن ہوتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ ایرانی عوام دنیا کی شیطانی طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم صاف الفاظ میں اعلان کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ یمنی عوام ایک خودمختار اور حریت پسند قوم ہے جس کے علیحدہ فیصلے ہوتے ہیں اور ایران انصاراللہ سمیت استقامتی محاذ کے کسی بھی رکن کی پالیسیوں یا کارروائیوں کی تیاری میں کوئی دخل نہیں دیتا۔

انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ ایران جب بھی اور جہاں بھی کوئی اقدام انجام دیتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہے جس کی واضح مثال وعدہ صادق اور اس جیسی کارروائیوں میں دیکھی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button