مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کے جرائت مندانہ موقف اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنرل موسوی کی جنرل عاصم منیر سے گفتگو

شیعہ نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستانی فوجی کمانڈر سے ٹیلیفونک گفتگو میں 12 روزہ جارحیت کے دوران پاکستان کی جرات مندانہ حمایت کو سراہا اور دشمن کے خلاف مشترکہ موقف کی اہمیت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی ناجائز اور دہشت گردانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام کی بہادری اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم اور مرجع کو دھمکی دینا محاربہ ہے، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاع کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر موسوی نے کہا کہ اس جارحانہ جنگ میں امریکہ اور مغربی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کو تمام ممکنہ مدد فراہم کی بلکہ ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جنگ کے آغاز میں ہمیں بڑے اور اہل کمانڈروں کی شہادت کا دکھ اٹھانا پڑا، مگر ہم نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا، یہاں تک کہ دشمن کو جنگ بندی کی درخواست کرنی پڑی۔

اس موقع پر دونوں افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button