اہم پاکستانی خبریں

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ پی او ایف واہ، نوبل کیمیکلز فیکٹری میں پلانٹ کا افتتاح

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں رکھی مصنوعات دیکھیں، جب کہ ایچ آئی ٹی میں انھوں نے ٹینکوں اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر واہ نوبل کیمیکلز فیکٹری میں پلانٹ کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پی او ایف مشترکہ منصوبوں کے لیے متحرک اقدامات کرے، مختلف مصنوعات کی تیاری کے لیے نجی شعبے سے مشترکہ معاہدے کیے جائیں۔ دریں اثنا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی اور سیکورٹی آلات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، اور کہا کہ ادارے اعلیٰ معیار کے آلات بنا کر قومی خزانے کی بچت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button