
جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پرشہید کیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنٹاگون نے ماضی کی طرح من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی امریکی مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے۔
امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گیا ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی پرچم کو ٹوئیٹ کیا۔
اس حملے کے بعد امریکی حکام نے رائٹرز خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کو ایران کی دو اہم شخصیات پر حملے کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی آج علی الصبح امریکی ہیلی کاپٹروں کے بہیمانہ حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔
امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بعض اعلی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں ابو نائب کمانڈر ابومہدی المہندس بھی شامل ہیں ۔