مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونیوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ بحر ہند تک پھیلا رہے ہیں، جنرل یحیی سریع

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ اب کے بعد بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب کے علاوہ بحر ہند میں بھی صیہونی حکومت اور ان کے حامیوں کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

صنعا میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے ایک جہاز اور ایک امریکی جنگی جہاز اور اسی طرح بحر ہند میں تین دیگر امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے ایک جہاز "پیسیفک او 1” اور ایک امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر کو متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلاموفوبیا کے خطرناک پھیلاؤ پر تشویش ہے، ایرانی مندوب ایروانی

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ صیہونی اور صیہونی حکومت کے حامیوں کے جہازوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بحر ہند سے جنوبی افریقہ کے "کیپ آف گڈ ہوپ” یا راس امید جانے والے ان جہازوں کو بھی نشانہ بنائیں گے جن کا تعلق صیہونی حکومت سے ہے، لہذا ان جہازوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اس راستے سے گزرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ حملوں کا سلسلہ غزہ پر جارحیت کے خاتمے تک جاری رہے گا اور بحیرہ احمر، باب المندب، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں کارروائیاں بند نہیں ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کے روز صنعا اور یمن کے دیگر شہروں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں ملین مارچ نکالا گیا اور یمنی عوام نے فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button