دنیا

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، کولمبیا کے صدر کی دوبارہ اسرائیل پر شدید تنقید

شیعہ نیوز: کولمبیا کے صدر گسٹاؤ پیٹرو نے دوبارہ صہیونی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کھانے کی صفوں میں کھڑے بے گناہ فلسطینیوں پر حملہ نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر گسٹاؤ پیٹرو نے غزہ میں کھانے کی صف میں کھڑے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی بدترین مثال قائم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت سے ناقابل تصور جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، عبدالمالک الحوثی

انہوں نے کھانے کی صف میں کھڑے 100 سے زائد فلسطینیوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت کو جدید زمانے کا ہولوکاسٹ قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ نتن یاہو کو لگام دینے کی کوشش کرتے ہوئے غزہ کے واقعات کو نسل کشی قرار دے۔

یاد رہے کہ المیادین نے غزہ میں اپنے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

صہیونی فوج کے حملوں کی وجہ سے غزہ کے بڑے ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور زخمیوں کا علاج مزید مشکل ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button