دنیا

فلسطینیوں کی نسل کشی، انسانیت کے لئے شرمناک ہے، صدر میگل دیاز کینل

شیعہ نیوز: کیوبا کے صدر میگل دیاز کینل نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو انسانیت کے لئے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوانا ہمیشہ فلسطین کی حمایت کرتا رہے گا۔

میگل دیاز کینل نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ اسرائیل کو کب تک فلسطینیوں کے قتل عام کی چھوٹ ملتی رہے گی اور وہ کب تک پوری آزادی سے قتل عام جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی وزیر خارجہ کی ایرانی سفارت خانے آمد، سید رضی موسوی کی شہادت پر اظہار تعزیت

کیوبا کے صدر نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کیوبا خاموش نہيں رہے گا اور اس سرزمین کے عوام کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

کیوبا کے صدر نے اس سے قبل بھی امریکہ کو صیہونی حکومت کی بربریت ميں شریک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تباہی و نابودی کے فلسفے کو ختم کیا جائے تاکہ جنگ اپنی موت آپ مر جائے ۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی درخواست پرزور دیا اور جنگ جاری رہنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button