مشرق وسطی

جورج جرداق علی (ع) کے پیروکار تھے: اہلیہ جرداق

شیعہ نیوز:امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں ایک منفرد کتاب تحریر کرنے والے لبنان کے معروف عیسائی ادیب اور دانشور جارج جورداق کی اہلیہ نے انہیں علی علیہ السلام کا پیرو اور حق و حقیقت کا پاسباں قرار دیا ہے۔

کتاب، علی، عدالت انسانی کی آواز کے مصنف اور لبنان کے معروف عیسائی محقق مرحوم جورج جرداق کی اہلیہ مادام یولا نے امیر المومنین علی علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کے موقع پر ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی مشیر عباس خامہ یار سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے جورج جرداق کو سبھی اقوام سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ انکی تخلیقات زمانہ گزرنے کے ساتھ ساتھ فراموشی کے سپرد نہیں ہونی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک جورج جرداق کی تحریر کردہ کتابوں کے بیس لاکھ سے زائد نسخے دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہو چکے ہیں اور خود انکے نجی کتب خانے میں مختلف موضوعات پر لکھی گئیں پانچ ہزار چھے سو کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے جو ایک گرانقیمت سرمایہ ہے۔

مادام یولا نے جورج جرداق کو امیر المومنین علی علیہ السلام کا پیرو قرار دیا اور کہا کہ وہ علی کی پیروری کرتے ہوئے حق و حقیقت کی پاسبانی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے ایک انسان تھے۔

اس موقع پر ایران کے ثقافتی مشیر نے بھی جورج جرداق کی اہلیہ کی باتوں کی تائید کرتے ہوئے مرحوم کی نجی لائبریری کی ناگفتہ بہ صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کتب خانے میں موجود بہت سی کتابیں اس وقت خراب صورتحال کی وجہ سے ضائع ہونے کی کگار پر پہنچ چکی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button