دنیا

جرمن سوشلسٹ رہنما کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز

شیعہ نیوز: جرمن سوشلسٹ رہنما نے کہا کہ برلن غزہ میں انسانی بحران پر خاموش نہ رہے، اسلحہ کی برآمدات معطل کرنے پر بھی غور ہونا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی کی حکمران جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اعلی پارلیمانی رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کے امکانات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے، کیونکہ غزہ میں جاری انسانی بحران پر خاموشی قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مراکش، صہیونی بحری جہازوں کی آمد کے خلاف عوامی احتجاج

تفصیلات کے مطابق، جرمن پارلیمنٹ میں سوشلسٹ پارٹی کے نائب صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ برلن اسرائیل کے خلاف ممکنہ پابندیوں پر غور کرنا شروع کرے جن میں اسلحہ کی برآمدات کی معطلی اور یورپی یونین و اسرائیل کے مابین طے شدہ معاہدوں کی نظرثانی شامل ہونا چاہئے۔

انہوں نے اسرائیلی حکام کے ان بیانات کو ناقابل قبول قرار دیا جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دعوے حقیقت سے میل نہیں کھاتے اور بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش ہیں۔

جرمن رہنما نے زور دے کر کہا کہ جب تک اسرائیلی حکومت پر سنجیدہ بین الاقوامی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، اس سے کسی معنادار اقدام کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں متنبہ کیا کہ اگر غزہ میں انسانی صورت حال میں جلد بہتری نہ آئی، تو اسرائیل کو اس کے سنگین سیاسی و اقتصادی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button