دنیا

جرمنی افغانستان سے نکل گیا، بگرام فوجی اڈا افغان فورسز کے حوالے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انخلا کے بعد بگرام کا فوجی اڈا افغان فورسز کے حوالے کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے افغانستان سے تقریباً دو دہائیوں کے بعد فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا۔

جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے آخری فوجیوں نے بھی افغانستان چھوڑ دیا اور اب وہ اپنے گھر کی جانب گامزن ہیں۔

گزشتہ برسوں کے دوران جرمنی کے پاس افغانستان میں امریکہ کے بعد فوج کا دوسرا سب سے بڑا دستہ تھا، دو دہائیوں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ فوجی تعینات تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فضائی اڈا بگرام ایئربیس اتوارتک خالی کر دیا جائے گا۔ امریکی فوجی جو سامان ساتھ نہیں لے جا رہے، اُسے طالبان سے بچانے کےلیے تباہ کر رہے ہیں۔

امریکی تجزیہ کار کے مطابق بگرام سے امریکی انخلاء طالبان کی بڑی علامتی اور اسٹریٹیجک کامیابی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button