
امریکہ اور جرمنی غزہ میں نسل کشی میں شریک ہیں، ترجمان وزارت خارجہ
شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے بیان یہ شائع کرتے ہوئے کہ "جرمنی اور امریکہ اسرائیل کو برآمد ہونے والے 99 فیصد ہتھیاروں کے سپلائر ہیں” کہا کہ یہ دونوں ممالک غزہ میں نسل کشی میں شریک ہیں۔
اسماعیل بقائی نے پیر کی شب ایکس پر لکھا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر بین ساؤل: "جرمنی اور امریکہ اسرائیل کو ملنے والے ہتھیاروں کا 99 فیصد حصہ فراہم کرتے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھ کر، امریکہ اور جرمنی اس نسل کشی میں مدد اور صیونی حکومت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور غزہ کی نسل کشی میں شامل اور مکمل شریک بن چکے ہیں۔
بقائی نے زور دیتے ہوئے کہا: درحقیقت انہوں نے نسل کشی کو روکنے اور اس پر سزا کی اپنی تمام ذمہ داریوں کو نظر انداز نیز انسان دوستانہ تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔ ان ملکوں کو ان خلاف ورزیوں اور مجرمانہ اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا جانا اور انہيں کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔