دنیا

جرمنی کا نصف بٹالین لیپرڈ 2 ٹینک یوکرین بھیجنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز:عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی نے اپنے 14 ’’لیپرڈ 2‘‘ ٹینک یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے سابقہ فیصلے سے بالکل الٹ پالیسی اپنائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی نے کہا ہے کہ ان ٹینکوں کے یوکرین بھیجنے سے دوسرے نیٹو ممالک کو بھی بھاری ہتھیاروں کی یوکرین کو فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اپنے قریبی یورپی اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی فراہمی سے جنگ خاتمے کے بجائے مزید شعلہ ور ہونے کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس کا دائرہ دوسرے ممالک تک پھیلنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

روس نے مغربی ممالک کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کی پالیسی ترک نہ کی تو انہیں اسکے سخت و سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button