مشرق وسطی

جرمنی کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حماس

شیعہ نیوز: حماس نے جرمنی کی جانب سے اسرائیل کو فلسطین میں استعمال کرنے کے لئے گولے اور ہتھیار فراہم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے جرمنی کے اس اعلان کی شدید مذمت کی ہے جس میں صہیونی حکومت کی مدد کرتے ہوئے مزید ہتھیار اور گولہ بارود تل ابیب کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ کا امریکی، برطانوی جہاز اسرائیل جانے والے جہازوں پر حملوں کا اعلان

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن باسم نعیم نے کہا کہ جرمن حکومت کا یہ فیصلہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں شرکت کے اعلان کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے مظالم میں جرمنی بھی شریک ہوگا۔

باسم نعیم نے کہا کہ جرمنی نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ہے اور فلسطینی عوام صہیونی حکومت کے تعاون کرنے والوں اور غزہ کے خلاف جارحیت میں حصہ لینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button