مشرق وسطی

غیرملکی زائرین اربعین حسینی میں شرکت نہیں کرپائیں گے، عراق

شیعہ نیوز : عراقی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ اس سال کورونا وبا کی وجہ سے ہم غیرملکی زائرین کی میزبانی نہیں کرپائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سال اربعین حسینی کے موقع پر دوسرے ممالک سے آنے والے زائرین کے لئے سرحدیں کھولنے کا کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم ایام اربعین میں غیر ملکی زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

عراقی وزارت صحت کے ترجمان ’’سیف البدر‘‘ نے بتایا کہ عراقی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال اربعین مارچ میں صرف عراقی زائرین شرکت کریں گے۔

عراقی وزیراعظم نے ایران سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہ زائرین کے لئے سرحدیں بدستور بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ ہر سال اربعین حسینی کے موقع پرعراق، ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان امام حسین علیہ السلام کربلائے معلی میں جمع ہوجاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button