پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بغیر اجازت گھر میں مجلس کیوں کروائی؟ پنجاب پولیس نے ایف آئی آر کاٹ دی

پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں گھر میں مجلس عزا منعقد کرنے پر بانی مجلس پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نئے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بھی مجالس عزا منعقد کرنے پر قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں گھر میں مجلس عزا منعقد کرنے پر بانی مجلس پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں نئے پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے بغیر اجازت گھر میں مجلس عزا منعقد کرنے پر ایک مومن سید عرفان حیدر ولد سید ابرار حیدر پر ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔

پرانے پاکستان کی طرح نئے پاکستان میں بھی مجالس امام حسین ؑ پر قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف عمران خان کی انصافی حکومت ملک میں اقلیتوں کو حقوق دلوانے کی بات کرتی ہے لیکن دوسری جانب اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمانوں کے رسول کے نواسے امام حسین ؑ کی مجالس عزا منعقد کرنے پر ملک میں مسلمانوں کے دوسرے بڑے فرقے اہل تشیع کو پابندیوں اور ایف آئی آر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملت جعفریہ عمران خان اور ان کی انصافی حکومت کو یہ باور کروا دینا چاہتی ہے کہ مجالس عزا منعقد کرنا ہمارا بنیادی اور قانونی حق ہے جس سے کسی صورت بھی دستبردار نہیں ہوا جاسکتا۔ شیعہ سنی مسلمان اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن رسول ﷺ اور آل رسول ؑ کے ذکر سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button