مشرق وسطی

غریب آبادی: نیتن یاہو اورگالانت کی گرفتاری کا حکم فلسطین کے حامیوں کی بہت بڑی کامیابی ہے

شیعہ نیوز: ایران کے نائب وزیر خارجہ برای قانونی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور یواو گالانت کی گرفتاری کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کا حکم فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برای قانونی امور کاظم غریب آبادی نے جمعرات 21 نومبر کی رات ایران کے قومی ٹی وی کے نیوز چینل کے خصوصی پروگرام میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا یہ حکم بہت اہم، دلیرانہ اور تاریخی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کا تابڑ توڑ حملہ، صیہونی فوج نے نقصان کا کیا اعتراف

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا یہ حکم درحقیقت فلسطینی عوام، استقامتی محاذ اور ان کے حامیوں کے لئے ایک بڑی کامیابی اور صیہونی حکومت نیز اس کے حامیوں کے لئے بڑی شکست ہے، اور اس نقطہ نگاہ سے یہ حکم بہت اہم ہے۔

ایران کے نائب وزير خارجہ برای قانونی امور کاظم غریب آبادی نے کہا کہ یہ حکم ثابت کرتا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت بھی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنگی اور بشریت کے خلاف جرائم نیز نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button