پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لبنان غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے،علامہ مقصودڈومکی

شیعہ نیوز: ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام 6 چھ اکتوبر کو منعقد ہونے والی یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے وفد نے بلوچستان کی مختلف شخصیات علماء کرام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو دعوت دی۔ وفد میں جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمن جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما ایڈوکیٹ سید نورالحق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما سید فیروز شاہ جیلانی شامل تھے۔ وفد نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ اصف حسینی حاجی سید اصغر اغا سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کو دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ لبنان غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے اس وقت دنیا بھر کے با ضمیر انسان اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ظلم اور ظالم سے نفرت انسانی فطرت کا تقاضا ہے۔ بلوچستان کے فرزندوں نے بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی مخالفت کے جرم میں انہیں شہید کیا گیا۔ ہم آج بھی غزہ لبنان اور فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے  ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button