مشرق وسطی

غزہ میں اسکول پر اسرائیل کی بمباری میں 30 افراد شہید

شیعہ نیوز:بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ طبی شعبے سے وابستہ ذرائع نے جمعرات کی صبح چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے نے کم از کم تین کلاس رومز پر بمباری کی۔
دریں اثناء غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خوفناک قتل عام قرار دیا اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں کا جاری رہنا نسل کشی کے جرم کا واضح ثبوت ہے۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان جرائم کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جو انسانیت کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور غزہ پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والےفلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار چھ سو تجاوز کر گی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button