افغانستان، شہید سلیمانی کے قتل کا مسٹر مائنڈ مائیکل اینڈریا ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صوبے غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی ایئرفورس کا تھا اور طالبان نے اسے مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع دھیک میں تباہ ہونے والے ای الیون قسم کے طیارے عام طور پر امریکی فوج استعمال کرتی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے مذکورہ طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ طیارے میں سوار متعدد اعلی افسران سمیت تمام امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
دہشت گرد امریکی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے میں طالبان کے زیر قبضہ علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے بارے میں موصول ہونے والی رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔
دہشت گرد امریکی فوج کرنل سونی لیگیٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں اور اضافی معلومات ملتے ہیں اس سے آگاہ کیا جائے گا۔
امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ ’صورتحال سے آگاہ ہیں لیکن مزید معلومات نہیں دے سکتے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پینٹاگون تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس کی معلومات سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روسی انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں شہید قاسم سلیمانی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور عراق، ایران اور افغانستان میں امریکی انٹیلیجنس آپریشنز کا سربراہ مائیکل ڈی اینڈریا ہلاک ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر حادثے متعلق جاری ہونے والی فوٹیج سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ طیارہ ای الیون قسم کا تھا جیسے امریکی فوج افغانستان میں جاسوسی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔
این بی سی نیوز نے ایک افغان عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریبا سو افراد کی لاشیں زمین پر بکھری پڑی ہیں اور باقی کی تلاش کی جارہی ہے۔
غزنی کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عارف نوری کا کہنا ہے کہ حادثے کی شدت کو دیکھتے ہوئے لاشوں کی شناخت کرنا دشوار ہے۔
واضح ہے کہ یہ طیارہ غزنی کے ایک ایسے علاقے میں گرکر تباہ ہوا ہے جہاں افغان طالبان کی اکثریت اورحکمرانی ہے۔