دنیا

غزنی یونیورسٹی اور کیڈٹس کی بس پر بم دھماکے، درجنوں جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکا منگل کی صبح غزنی یونیورسٹی کے ایک کلاس روم میں ہوا ۔

اس دھماکے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

مشرقی افغانستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہوا ہے۔

پہلا واقعہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں کیڈٹس کی بس کو جو کابل جارہی تھی راستے میں نشانہ بنایا گیا۔

صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں گذشتہ رات ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں بارہ افغان فوجی جاں بحق اور بتیس زخمی ہوئے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے کیڈٹس، عام شہری اور ایک بچہ شامل ہے۔

سہراب قدیری کے مطابق زخمیوں میں اکثر افراد کی حالت نازک ہے، تاہم انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ننگرہار اور غزنی مشرقی افغانستان کے شورش زدہ صوبے شمار ہوتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں طالبان اور داعش موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button