مشرق وسطی

غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں، دسیوں فلسطینی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں اور اسی طرح فلسطینی انتظامیہ کے مرکز پر یلغار اور نتیجے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں دسیوں فلسطینی جوان زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں قابض اسرائیلی فوج اور درجنوں فلسطینی نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں اور انکی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا پیٹرول بم پھینکے ۔

قابض اسرائیلی فوج نے بعد میں عزون اور جیوس قصبے کے درمیان چوکی قائم کی اور اور فلسطینی گاڑیوں کو روکا اور مسافروں سے پوچھ گچھ کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button