
گلگت بلتستان، منشیات کی روک تھام کیلئے ضلعی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ
یہ کمیٹیاں نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کریں گی بلکہ منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور آگاہی مہم کے ذریعے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گی
شیعہ نیوز: گلگت بلتستان میں منشیات کی روک تھام کیلئے ضلعی انسداد منشیات کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون سے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس گلگت بلتستان سید یاسر حسین نے خصوصی ملاقات کی، جس میں جی بی میں منشیات کی روک تھام کے اقدامات اور اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ تعلیمی نصاب کی بجائے متفقہ نصاب بحال کیا جائے، نصاب تعلیم کمیٹی
ملاقات کے دوران کمشنر گلگت ڈویژن نے انسداد منشیات کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ضلعی انسداد منشیات کمیٹیوں (District Anti Narcotics Committees) کے قیام کے احکامات جاری کیے۔ یہ کمیٹیاں نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کریں گی بلکہ منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور آگاہی مہم کے ذریعے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گی۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے اس اہم اقدام کے حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو باضابطہ خط ارسال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔