
ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر گلگت بلتستان ہو رہاہے، کاظم میثم
کاظم میثم نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں گلیشئرز کے پگلاو، دریائی کٹاو، موسمیاتی تبدیلی اور طوفانی سیلاب سے پاکستان کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، اسی فی صد پنجاب کی آبپاشی دریائے سندھ کی مرہون منت ہے جن کے منابع گلگت بلتستان کے گلیشئرز ہیں، گلیشئر کے پگلاو کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں شدید فوڈ سکیورٹی کے ایشوز پیدا ہوں گے اور پنجاب کی زرخیز زمینیں بنجر ہونے کا خطرہ ہے
شیعہ نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر گلگت بلتستان ہو رہاہے، گلیشئرز پاکستان کے واٹر ٹاورز ہیں اور اس وقت یہ شدید خطرات کی زد میں ہیں، حکمرانوں کی ترجیحات میں کبھی گلگت بلتستان کی ماحولیاتی تبدیلی نہیں رہی، اسکے علاوہ سب سے بڑی پورٹفولیو والے علاقے گلگت بلتسیان میں فلڈ کمیشن کی طرف کوئی بڑا منصوبہ نہیں ہے جو ماحولیات کے تحفظ اور فلڈز کو روکنے کے لیے ہو۔
کاظم میثم نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں گلیشئرز کے پگلاو، دریائی کٹاو، موسمیاتی تبدیلی اور طوفانی سیلاب سے پاکستان کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، اسی فی صد پنجاب کی آبپاشی دریائے سندھ کی مرہون منت ہے جن کے منابع گلگت بلتستان کے گلیشئرز ہیں، گلیشئر کے پگلاو کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں شدید فوڈ سکیورٹی کے ایشوز پیدا ہوں گے اور پنجاب کی زرخیز زمینیں بنجر ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ سید ساجد علی نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ جی بی میں ڈی فارسٹریشن کو روکنے کے لیے متبادل ایندھن کے لیے وفاقی حکومت کو اقدامات اٹھانا ہوگی، حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت اعلی’ سطحی کمیٹی بناکر فوری اقدامات اٹھائے، گلگت بلتستان میں ریسکیو کا ادارہ اور جی بی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خود قابل رحم اور مالی بحران کا شکار ہے ان دونوں اداروں کو وفاقی حکومت فوری وسائل فراہم کرے اور تمام متاثرین سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر فوری طور پر ان کو معاوضہ دیا جائے تاکہ متاثرین کی بحالی ممکن ہوسکے۔