پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان: کاظم میثم وزیر زراعت اور الیاس صدیقی معاون خصوصی برائے معدنیات مقرر

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے کاظم میثم وزیر زراعت گلگت بلتستان اور الیاس صدیقی معاون خصوصی برائے معدنیات مقرر،

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کے وزراء نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے نامزد صوبائی وزراء سے ان کےعہدوں کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے خصوصی شرکت کی ۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی محمد کاظم میثم بھی شامل ہیں جنہیں وزارت زراعت کا قلمدان تفویض کیا گیاہے ۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما، صوبائی ترجمان اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان کا معاون خصوصی برائے معدنیات نامزد کیا گیا ہے ۔

تقریب حلف برداری میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، رکن اسمبلی شیخ اکبرعلی رجائی، محترمہ کنیز فاطمہ ، علامہ شیخ نیئرعباس، غلام عباس سمیت دیگر رہنما اور اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

بعد ازاں نومنتخب وزیر زراعت محمد کاظم میثم اپنے دفتر پہنچے تو آفس اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہیں پھول پیش کرکے خوش آمدید کہاگیا، انہوں نے چارج سنبھالتے ہی سب سےپہلے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغاعلی رضوی کو فون کرکے اطلاع دی آغاعلی رضوی نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button