پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت بلتستان کی خوبصورتی عمران خان کی تعریف کی محتاج نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے آرگنائزر شیخ میرزا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی عمران خان کی تعریف کی محتاج نہیں۔

وزیراعظم کے دورہ سکردو سے سخت مایوسی پھیل گئی ہے۔ خان صاحب کے پاس گلگت بلتستان کی خوبصورتی کی تعریف کے سوا کچھ نہیں تھا، حالانکہ سکردو کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل تھا۔

عمران خان کے دورے سے دو ہفتہ قبل سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی نے جی بی کو پاکستان کی آئینی حدود سے باہر قرار دیا تھا، جس کے بعد خطہ کے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی تھی اور سکردو کے عوام کو آئینی عبوری صوبہ کے اعلان کیلئے جمع کیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اے پی ایس شہداء کی یاد میں امامیہ اسکاؤٹس کے تحت چراغاں

بلتستان کے محب وطن عوام بار بار وزارت خانوں اور عدلیہ کی جانب سے کی جانے والے توہین آمیز بیان کا جواب سننا چاہتے تھے، ورنہ جی بی کی خوبصورتی عمران خان کی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔

شیخ میرزا علی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت سکردو روڈ اور سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ معمول کے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں، اس وقت خطہ کی ضرورت آئینی حیثیت کا تعین ہے، تاکہ آئے دن جی بی کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا سلسلہ ختم ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button