گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتوں کی باگ جن کے ہاتھ میں ہے وہ جمہوری روایات سے نابلد ہے: میثم کاظم
ہ شیعیت نیوز: اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں ہے کہ صوبائی حکومت کی اتحادی جماعتوں کو جمہوری روایات کا احترام کرتے ہوئے استور میں پی ٹی آئی کی فتح کو تسلیم کرنی چاہیے۔ تمام تر حربوں کے باوجود شکست سے دوچار ہونے کے بعد الیکشن نتائج کو تسلیم نہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتوں کی باگ جن کے ہاتھ میں ہے وہ جمہوری روایات سے نابلد ہے۔
واضح برتری کے باوجود ری الیکشن کا مطالبہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے محلے کا غنڈا بچہ کرکٹ پہلی گیند پر بولڈ ہونے کے بعد وہ ٹیسٹ بال قرار دیکر بزور بازو دوبارہ گیند کرتا ہے۔ گلگت بلتستان کی سیاست کو محلے کے بچوں کا کھیل نہ بنائیں۔ یہ جو سیاسی چلن جی بی میں چل رہی ہے اس چلن سے پڑھے لکھے طبقے یوتھ اور ہر باشعور انسان نفرت کرتا ہے۔
آج سیاستدانوں کی تکریم و توقیر نہیں تو سیاستدانوں کے یہی روش ہے۔ الیکشن ہارنے بعد استوری قوم پر ضمیر فروشی کا الزام لگا کر اور بکنے والے قرار دیکر ناانصافی کی ہے۔ اس سے قبل بھی اسمبلی میں استوریوں پر غلط باتیں کی گئی تھی۔ ان باتوں کی مذمت کرتا ہوں۔
استوری غیرت مندوں نے مظلوم جماعت تحریک انصاف کو استور میں فتح یاب کروا کر پورے گلگت بلتستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ استوری قوم کو میں سلام پیش کرتا ہوں اور داد دیتا ہوں۔
پہلے انہوں نے گلگت بلتستان کے لیے ایسا وزیراعلٰی دیا جس نے غیرت و بہاری اور اپنی جماعت سے وفاداری کا ثبوت دیا اور پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کی تکریم و توقیر میں اضافہ ہے۔ ان کی نااہلی کے بعد دوبارہ انہیں فتح یاب کراکے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ یہی انسانی فطرت ہے کہ مظلوم کی حمایت کرنی ہے۔
اتحادی حکومتی جماعتوں کا اندازہ غلط ثابت ہونے پر پریشان ہوا ہے۔ اگر انہیں ان نتائج کا پہلے اندازہ ہوتا تو سالوں الیکشن نہیں کراتے۔