پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان، ایم ڈبلیو ایم نے 3 حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے

شیعہ نیوز: گلگت بلتستان میں بڑا شیعہ ووٹ بینک رکھنے والی مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان انتخابات میں 3حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان انتخابات میں اپنے 3 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن کی تفصیلات سکردو حلقہ 2 سے محمد کاظم میثم، سکردو 4 سے ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور نگر 2 سے ڈاکٹر حاجی رضوان علی ہیں۔

اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مطابق باقی حلقوں میں مجلس وحدت حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے کامیاب نمائندوں نے عوامی خدمت کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے جس کی بنیاد پر مجلس وحدت کے امیدواروں کی اپنے حلقوں میں پوزیشن مستحکم نظر آتی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close