مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی استکباری قوتیں پست اہداف کیلئے شیطانی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں، سید حسن نصراللہ

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جمعرات 4 اگست کی رات 6 محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی استعماری قوتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "عالمی استکبار اور تسلط پسندانہ نظام اپنے شیطانی اہداف کے حصول کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ ایسے ہی قسم کے ہتھکنڈوں میں سے ایک امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سے عالم بشریت کو اخلاقی بے راہروی کی دلدل میں دھکیلنا ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر الحاد کی جو نئی لہر معرض وجود میں آئی ہے وہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔” انہوں نے چار اکتوبر 2020ء کے دن بیروت کی بندرگاہ پر انجام پانے والے عظیم دھماکے کو بھی ان شیطانی ہتھکنڈوں کا ایک نمونہ قرار دیا۔

سید حسن نصراللہ نے کہا: "بیروت کی بندرگاہ پر دھماکہ تمام لبنانی شہریوں کیلئے انتہائی دردناک اور غم انگیز تھا۔ اس حادثے کا سب سے زیادہ منفی پہلو بعض قوتوں کی جانب سے اسے اپنے سیاسی اہداف کے حصول کیلئے استعمال کرنا تھا۔” حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بعض ایسی قوتیں بھی موجود ہیں جو متاثرین کے دکھ اور غم کو اپنی سیاسی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے اس حادثے کو حزب اللہ لبنان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی۔ یاد رہے بیروت کی بندرگاہ پر اس دھماکے کے نتیجے میں 220 لبنانی شہری جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد شہری زخمی ہو گئے تھے۔ اس دھماکے کے فوراً بعد اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم اور اس کے حامیوں نے حزب اللہ لبنان پر الزامات عائد کرنا شروع کر دیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button