دنیا

عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف سیاسی سونامی، فلسطین کو تسلیم کرنے کے رجحان میں اضافہ

شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور غذائی قلت میں شدت کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے ساتھ نفرت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور غذائی قلت سے عالمی سطح پر صہیونی حکومت کے خلاف ردعمل میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے حالیہ عالمی ردعمل کو سیاسی سونامی قرار دیا ہے جو صہیونی حکومت کو چاروں طرف سے گھیر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ایک اور اسرائیلی ٹینک تباہ

معروف عبرانی ویب سائٹ واللا کے مطابق، غزہ میں انسانی بحران کی شدت اور اسرائیل کے خلاف بڑھتی بین الاقوامی مذمت کے نتیجے میں متعدد یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں فرانس اور برطانیہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اس صورتحال کو سیاسی سونامی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ یورپی یونین کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کا خطرہ تل ابیب پر منڈلا رہا ہے۔

اسی ضمن میں نیدرلینڈز نے بھی اسرائیلی وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جو اسرائیل کی بین الاقوامی ساکھ کو مزید زک پہنچانے کا سبب بن رہا ہے۔

اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارونوت بھی موجودہ عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور دنیا کے مختلف حصوں میں صہیونی نمائندوں پر حملے اور مخالفت اس بات کی علامت ہیں کہ سیاسی سونامی اب اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button