مشرق وسطی

عالمی دہشت گرد الٹا ہم پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں، ایرانی صدر

شیعہ نیوز: ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے پناہ قتل و غارت گری کرنے والے نہایت بے شرمی سے الٹا ہم پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر غیر ملکی سفیروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ اس اہم موقع پر یہاں موجود ہیں اور امید ہے کہ آپ کی یہ موجودگی خطے اور عالمی امن سے متعلق مسائل کے حل میں مفید ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے پناہ قتل و غارت گری کرنے والے دہشت گرد ممالک نہایت بے شرمی سے الٹا ہم پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔!

یہ بھی پرھیں : امریکی دھمکی مسترد، غزہ فلسطینیوں کا تھا انہی کا رہے گا، علامہ ساجد نقوی

پزشکیان نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے پہلے دن سے ہی دشمن نے سازشیں رچائیں اور ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ ہمارا ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔

اسرائیل خطے میں اپنے تمام ہمسایہ ممالک پر حملہ کر چکا ہے

انہوں نے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں صیہونی حکام کے بے بنیاد دعووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے خطے میں اپنے تمام ہمسایہ ممالک کی خود مختاری اور ارضی سالیمت کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ صیہونی رژیم کے حامیوں نے فلسطینیوں کے قتل عام کو اس کا دفاع قرار دیا لیکن سوال یہ ہے فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے کس نے نکالا اور لوگوں کو ان کے گھروں اور علاقوں سے جبری بے دخل کرنا کب سے انسانی حقوق میں شام ہوگیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت امن دیکھے گی جب ہم نسل، قبیلے، رنگ اور عقیدے سے بالاتر ہو کر انسانی حقوق کی قدر کریں گے اور ان کا احترام کریں گے۔

پزشکیان نے کہا اگر ہم غزہ اور فلسطین کا دفاع کرتے ہیں تو در حقیقت ان مظلوموں کا دفاع کرتے ہیں،جن سے ان کا حق چھین لیا گیا ہے، دنیا میں جارحیت اور جبر کے خاتمے کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button