زائرین کی سہولت کیلئے بلوچستان حکومت کابڑا اقدام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سروس ایریاز کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ منظوری بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی۔
وزارت مذہبی امور نے کوئٹہ تفتان روڈ پر پدگ، نوکنڈی اور دالبندین میں زائرین کے سروس ایریا کے لئے سرکاری اراضی کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہباز شریف یہ قوم بھکاری نہیں ،بھکاری امریکہ نواز حکمران طبقہ ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوامی نوعیت کے اس منصوبے پر فوری تعمیر کے لیے اراضی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی زائرین مینجمنٹ پالیسی کے مطابق کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کے لئے سروس ایریا کی تعمیر کی جائے گی۔
حکومت پدگ، نوکنڈی اور دالبندین میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی اراضی پر سروس ایریا تعمیر کرے گی۔ زائرین کے سروس ایریا کی تعمیر کے لئے مذکورہ سرکاری اراضی این ایچ اے کو لیز کے تحت دی جائے گی۔