
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
زائرین مولا امام حسینؑ کے لئے اچھی خبر
شیعہ نیوز: پاکستان میں قائم عراقی سفارتخانے نے اربعین امام حسینؑ کے لئے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ و داخلہ کی کوششوں سے عراق نے 19 اگست سے لے کر 20 ستمبر تک اربعین زیارت حضرت امام حسین علیہ اسلام کے لیے پاکستانی زائرین کا ویزہ فری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں متعین عراقی سفیر حامد عباس لطفا نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے دورہ عراق کے موقع پر عراقی سرکاری حکام سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس کی معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
عراقی سفارت خانے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی زائرین اربعین امام حسینؑ پر زیارات مقام مقدسہ کیلئے 19 اگست سے لے کر 20 ستمبر تک عراق میں داخلے کیلئے ویزہ فری کردیا گیا ہے۔