پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومتی بجٹ کھوکھلے الفاظ کی داستان کے علاوہ کچھ نہیں، علامہ ساجد علی نقوی

علامہ سید ساجدعلی نقوی نے بجٹ بارے کہاکہ اب اسے الفاظ کے گورکھ دھندہ کیساتھ ”کھوکھلے الفاظ کی داستان ” کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا کہ آئی ایم ایف نے جو کہاکہ وہ عام آدمی پر نافذ کردیاگیا مگر جن اصلاحات کی جانب متوجہ کیا اس پر گزشتہ مالی سال میں کوئی توجہ نہ دی گئی اورمراعات یافتہ طبقے کو ٹیکس چھوٹ دی جاتی رہیں

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ بجٹ کھوکھلے الفاظ کی داستان کے سوا کچھ نہیں ، عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جوکچھ کسی مدمیں میسر تھا وہ بھی لے لیاگیا، نصف کے قریب آبادی غربت /فقر کی لکیر سے نیچے، اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم جبکہ بجٹ میں 500 ارب کے اضافی ٹیکس یہ اسی کے مصداق کہ ”مرے کو مارے شاہ مدار”۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 2025-26 پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے بجٹ بارے کہاکہ اب اسے الفاظ کے گورکھ دھندہ کیساتھ ”کھوکھلے الفاظ کی داستان ” کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا کہ آئی ایم ایف نے جو کہاکہ وہ عام آدمی پر نافذ کردیاگیا مگر جن اصلاحات کی جانب متوجہ کیا اس پر گزشتہ مالی سال میں کوئی توجہ نہ دی گئی اورمراعات یافتہ طبقے کو ٹیکس چھوٹ دی جاتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: سالانہ غدیر کانفرنس امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام 19جون کو منعقد ہوگی

انہوںنے مزید کہاکہ دیہاڑی دار مزدور کیلئے کم از کم اجرت کا زبانی اعلان بھی وفاقی بجٹ سے ایسے ہی غائب ہوگیا جیسے گندم کی امدادی قیمت کو کسان ترستا رہا، چھوٹے کسان کو قر ض کی صورت میں دیا جانیوالا ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں، ایک طرف دعویٰ کیاگیا کہ کوئی منی بجٹ پورا سال نہیں لایاگیا مگر آئے روز اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے، پٹرولیم مصنوعات میں بین الاقوامی سطح پر کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ اب پٹرولیم لیوی کیساتھ کاربن لیوی کا فی لٹر اضافہ، عام کھانے پینے کی اشیاء کیساتھ کپڑوں کی خریداری تک پر انکم ٹیکس اور عام اشیائے ضروریہ تک پر ٹیکسزکی بھرمار سمیت 500 ارب کے اضافی ٹیکسز کیساتھ پیش کیا گیا بجٹ کیسے عوام دوست بجٹ کہلایا جاسکتاہے ؟

انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے میں امیر اور غریب کی تفریق انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے، نصف کے قریب آبادی غربت کی لائن کراس کرچکی، معیشت کو چلانے والی مڈل کلاس تقریباً ختم ہوچکی تو ایسی صورتحال میں معاشی و اقتصادی صورتحال کیونکر بہتر ہوسکتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: وحدت ایمپلائز ونگ نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا

اڑھائی کروڑ بچوں کا سکول تک پہنچ ہی نہ سکنا کیا خطرے کی علامت نہیں؟ مگر افسوس اس طبقہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیاگیا، اس وفاقی بجٹ سے عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے عوام میں مزید بے چینی کی کیفیت جنم لے گی لہٰذا بجٹ کی منظوری سے ریلیف کیلئے مستحق عام آدمی کیلئے گنجائش نکالی جائے اور بے جا سرکاری اخراجات و پروٹوکولز پر کٹ لگایا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button