پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی

ان حکمرانوں کو فقط اپنی کرسی کی پڑی ہے، یہ طاقت اور اقتدار کے نشہ میں مظلوم عوام پر ظلم وستم کی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں، ان کو بیگناہ شہریوں  کی جانوں کے ضائع  سے کوئی فرق نہیں پڑتا

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق احتجاج ہر پاکستانی کا بینادی حق ہے، جس کی مکمل آزادی ہونی چاہئے، لیکن وطن عزیز میں مسلط حکمرانوں نے اسلام آباد میں بے گناہ پاکستانی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ظلم کیا اور ان کو شہید کر دیا، یہ کہاں کا قانون اور کس قانون کے تحت کیا گیا؟

ہرطرف خوف و ہراس کا ماحول بنا دیا گیا ہے، کسی بھی شہری کو آزادی رائے کی اجازت نہیں، جو آواز حق بلند کرتا ہے اسکو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، ایف آئی آر کاٹ کر فیملی کو ہراساں کیا جاتا ہے، ہر طرف ظلم کا بازار گرم ہے، کہیں بیگناہ مسلمان شہریوں کو تکیفری دشت گرد شہید کر دیتے ہیں اور کہیں بم دھماکوں سے بیگناہ شہید کر دیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا احتجاج عمران خان کی کال تک جاری رہے گا، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا ان حکمرانوں کو فقط اپنی کرسی کی پڑی ہے، یہ طاقت اور اقتدار کے نشہ میں مظلوم عوام پر ظلم وستم کی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں، ان کو بیگناہ شہریوں  کی جانوں کے ضائع  سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بھول گئے ہیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ جب اللہ تعالی انتقام  لے گا پھر انکے بھاگنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی، پھر ہر ظلم کا حساب ہوگا، ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں، جب عوام گربیان تک آ پہنچے تو پھر فقط حساب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پاراچنار میں امن وامان کو یقینی بنانے کی بجائے ایک پارٹی کو ختم کرنے کے منصوبوں پر کامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اس حکومت کا ایجنڈا فقط وطن عزیز پاکستان کو عدم استکام  کا شکار اورعوام کو تکلیف پہنچنا ہے تاکہ انکے آقا امریکہ اسراہیل خوش ہو سکیں اور ان کو انکی خوشنودی حاصل ہو سکے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button