حکومتی نااہلی شیعہ جماعتوں نے 9 محرم کا جلوس ایم اےجناح روڈپر روکنے کا فیصلہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس عزا کے روٹ کی ناقص صفائی کے حوالے سے ملت جعفریہ کی تمام تنظیمات اور ملی اداروں کی ہنگامی مٹینگ کا انعقاد ہوا
تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ کی تمام تنظیمات اور ملی اداروں کی ہنگامی میٹنگ کا انعقادہوا جس میں9 محرم الحرام کے جلوس سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔
شہری، صوبائی و وفاقی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جلوس عزاء کے روٹ کو سیوریج اور غلاظت دور نہ کیئے جانے کی صورت میں متفقہ طور پر 9 محرم الحرام کے جلوس عزاء کو نماز ظہرین کے بعد امام بارگاہ علی رضا پر روک لیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاوقت یہ کہ انتظامیہ جلوس کے روٹ کو مکمل طور پر جلوس عزاء کے تقدس کے عین مطابق مطابق کلیئر نہ کرادے۔
٭واضح رہے کہ روان سال محرم 1442 ہجری سندھ حکومت عزاداروں کو ریلف دینے میں مکمل ناکام نظر آئی ہے یہاں تک کہ مرکزی جلوس کے روٹس کو بھی ابھی تک کلیئر نہیں کیا گیا ہے جس پر شیعہ تنظیمات نے 9 محرم کے مرکزی جلوس کو احتجاجاً روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔٭