اہم پاکستانی خبریں

پاکستانی حکومت اسرائیل سے تعلقات کیبجائے فلسطینی دفاعی حملے کی حمایت کا اعلان کرے، اسداللہ بھٹو

شیعہ نیوز:ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت غاصب اسرائیل سے تعلقات کا شوشہ چھوڑنے کے بجائے فی الفور اسرائیل پر فلسطینیوں کے دفاعی حملے کی مکمل حمایت کا اعلان کرے، پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ قبل اول سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، امریکا، اسرائیل اور دیگر جابر طاقتوں سے مقابلے کا واحد راستہ اسلامی ممالک میں باہمی اتحاد اور بنیادی مسائل کے بارے میں متفقہ پالیسی اختیار کرنا ہے۔ اسرائیل پر فلسطینیوں کے کامیاب تاریخی حملے پر اپنے بیان میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اسرائیل پر فلسطینیوں کا کامیاب حملہ مسلم اور عرب قوم کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کیلئے ایک پیغام ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جو اسرائیلی صیہونی وجود کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کوشاں ہیں کہ فلسطینی کاز فتح اور آزادی تک زندہ ہے، سرزمین مقدس فلسطین پر قابض اسرائیل پر کامیاب حملہ ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرے گی۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اسرائیل سے دوستانہ تعلقات بحال کرنے کا جوا ایسے ہی ہے جیسے کوئی ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگائے، اس کا حتمی نتیجہ ہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں آزادی کی تحریک آج ہمیشہ سے زیادہ جوش و خروش اور طاقت سے آگے بڑھ رہی ہے، جبکہ غاصب صیہونی اسرائیل ہر وقت سے زیادہ کمزور اور نابودی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مسلم حکمران یہ تصور کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے دوستانہ تعلقات برقرار کرکے اپنی اور اپنے اقتدار کی سلامتی یقینی بنا سکتے ہیں، جو سراب کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک روز بروز زیادہ طاقتور ہوتی جا رہی ہے، قابض صیہونی اسرائیلی حکمران ناصرف مقبوضہ فلسطین کے اندرونی حالات پر بھی قابو پانے کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی ہیروز انتہائی قابل تعریف ہیں، خصوصاً حماس اور القسام بریگیڈز کے ہمارے پیارے بھائی، جنہوں نے اس بہادرانہ اور وسیع پیمانے پر حملے کرکے فتح کا تاج پہنا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button