پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت ، اپوزیشن اختلافات جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں ، حامدموسوی
شیعہ نیوز:آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت کے اختلافات کی وجہ سے جمہوریت کیلئے نقصان کا باعث بننے والے حالات پیداہورہے ہیں ، بعض غیرسیاسی قوتیں ہمیشہ جمہوریت کی راہ میں روکاٹ رہی ہیں جن کی وجہ سے ہم آدھا پاکستان گنوابیٹھے ہیں۔حکومت واپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھاپائی جمہوریت اورملک و قوم کیلئے نیک فال نہیں ہے۔ حضرت فاطمہ بنت امام موسیٰ کاظم کی حیات طیبہ عالم نسواں کیلئے مصباح النورہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نےحضرت فاطمہ معصومہ قم کے یوم وفات کی مناسبت سے مجلس کریمہ اہلبیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ بڑی طاقتیں ذہن نشین رکھیں کہ اسلحہ اور ہتھیار کے زور پرملکو ں اور جسمو ں کو تو فتح کیا جا سکتا ہے مگر دلوں پر حکمرانی کے لیے پاکیزہ اخلاق و کردار لازم ہے ۔