پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت ،اپوزیشن دہشتگردی و مہنگائی خاتمے کے اقدامات کریں ، حامد موسوی

شیعہ نیوز: قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہےکہ پاکستانی سیاست مذاق بن چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،حکومت و اپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے کی بجائے دہشتگردی مہنگائی بیروزگاری کو زیر کرنے کیلئے اقدامات کریں ،انسانی حقوق کی نام نہاد چیمپئن اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں کا مسلمانوں کیساتھ رویہ منافقانہ ہے،طالبان افغانستان میں جب سے برسر اقتدار آئے ہیں پاکستان میں دہشتگردی کا عروج پر پہنچ جانا لمحہ فکریہ ہے ، شہزادہ قاسمؓ ابن حسنؓ مجتبیٰ کا میدان کربلا میں موت کو شہد سے بھی زیادہ شیریں قرار دیناراہ خدا میں جان دینے والوں کیلئے مشعل راہ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ولائے محمدؐ و آل محمد ؐ کے اختتامی روز ’یوم نوشہ کربلا‘ کی مناسبت سے محفل میلا دسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے مسلمانوں کے مسائل کشمیر و فلسطین کے حوالے سے ہمیشہ متعصبانہ کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button