اہم پاکستانی خبریں

حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، عمران خان

شیعہ نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے پر عمران خان کا ردعمل آ گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ عوام نے امپورٹڈ حکومت کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا۔ ملکی تاریخ میں یہ ایک دفعہ میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ بے حس اور نااہل حکومت نے روس سے تیس فیصد سستا تیل خریدنے کے ہمارے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ اس کے برعکس امریکا کا اسٹریجک اتحادی بھارت، روس سے سستا تیل خرید کر قیمتوں میں پچیس روپے فی لیٹر کمی کرچکا ہے۔ اب مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button