پاکستانی شیعہ خبریں

عوام کے سکھ چین کیلئے حکومت مہنگائی کنٹرول کرے،حامدموسوی

شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ گلگت و بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے حوالے سے بیان پر سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیاجائے ۔مہنگائی میں دن بہ دن ہوشربااضافے کی وجہ سے حکومتی ساکھ مجروح ہورہی ہے کیونکہ اشیائے خوردونوش عام آدمی کی قوت خریدسے باہرہیں لہذاحکومت کوچاہیے کہ وہ مہنگائی کوکنٹرول کرے تاکہ عوام سکھ چین حاصل کرسکیں۔ پاکستان میں ہونے والی پے درپے دہشتگردی میں ازلی دشمن بھارت اور اس کے ہمنوا ملوث ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم عسکری کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ امام حسن عسکری کو ہر طرح کے مصائب و آلام سے دوچار رکھا گیا لیکن حکمران امام عسکری کو جھکا سکے نہ راہ حق سے ہٹاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button