
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اسکے علاوہ اس ملاقات میں گلگت بلتستان سمیت مختلف سیاسی و عوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی
شیعہ نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد کے ہمراہ انکی رہائیش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اسکے علاوہ اس ملاقات میں گلگت بلتستان سمیت مختلف سیاسی و عوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جان جاتی ہے جائے لیکن خطہ کو بیچنے نہیں دینگے،قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان کاظم میثم
ملاقات میں گورنر پنجاب نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی قومی و سیاسی خدمات کو سراہا اور ان کی رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا، وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، سید عاطف حسین گیلانی اور ملک امانت خان راول شریک تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔