
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
گورنر سندھ کی جانب سے پاکستان کی خوشحالی، سلامتی و حفاظت، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
شیعہ نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری دی۔ روضہ مبارک پہنچنے پر گورنر سندھ کا عتبہ حسینیہ کے سربراہ سید محمد حسین بحرالعلوم نے والہانہ خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ کو تبرکات اور روایتی اعزاز کے طور پر سرخ عَلَم عطا کیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے پاکستان کی خوشحالی، سلامتی و حفاظت، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : وزارت خارجہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے، علامہ مقصود ڈومکی
گورنر سندھ نے کہا کہ کربلا، وہ مقدس سرزمین جہاں حق و باطل کے معرکے میں صبر، استقامت اور قربانی کی روشن مثالیں قائم ہوئیں۔ گورنر سندھ نے زائرین کربلا سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لنگرِ حسینی کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلمبند کئے۔