حکومت عزاداری دشمنی پر اتر آئی، جلوس یوم علیؑ پر پابندی عائد کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت نے عزاداری دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے 21رمضان المبارک یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقد کیا گیاجس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوئے، اجلاس میںصوبائی چیف سیکریٹریز کی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں۲۱ رمضان کویوم حضرت علیؑ کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں قبلہ اول کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو بھی باہم ہونا ہو گا، مقررین کے خطابات
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم حضرت علیؑ کی ماتمی مجالس کے انعقاد کی مشروط اجازت ہو گی۔یوم حضرت علیؑ کی مجالس میں محدود افراد شریک ہو سکیں گے۔یوم حضرت علیؑ کی مجالس ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوں گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں تمام بازار کھلے ہیں اور تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن کیمپین بھرپور طریقت سے چلا رہی ہیں تاہم کورونا پابندی کا اطلاق صرف یوم علیؑ کے جلوسوں پر کیا گیا ہے جو حکومت کی عزاداری دشمنی کا ثبوت ہے۔