
یونان، اسرائیل مخالف مظاہروں میں شدت، سفارت خانے کے عملے کا انخلا
شیعہ نیوز: یونان میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں شدت آنے کے بعد صہیونی سفارت خانے کے اہلکاروں نے سفارت خانہ خالی کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یونان میں صہیونی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی شدت میں اضافے کے باعث اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کو اپنے ٹھکانے سے نکلنا پڑا۔
خبر رساں ادارے المیادین کے مطابق، ایتھنز میں موجود اسرائیلی سفارت خانے کے کارکنوں نے بڑھتے ہوئے عوامی غم و غصے اور احتجاج کے دباؤ کی وجہ سے اپنی رہائش خالی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی کابینہ میں بداعتمادی عروج پر، نیتن یاہو اور کاتز کا خفیہ اجلاس
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ میں صہیونی حملوں کی تباہ کاریوں اور انسانی المیوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر نے عالمی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔
امریکہ، آسٹریلیا، جرمنی، ترکی، مراکش، تیونس اور دیگر ممالک میں بھی عوام نے اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کیے، جن کا مقصد غزہ میں جاری ظلم و ستم کو روکنا اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنا تھا۔
یونان میں بھی ان مظاہروں نے تیزی پکڑی اور عوامی ردعمل کے باعث اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ انخلاء ناگزیر ہو گیا۔