
مشرق وسطی
گروسی بدھ کو تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
شیعہ نیوز: ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بدھ کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ تہران سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی بدھ کے روز اپنے دورہ تہران کے دوران ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق سمیت پورا خطہ نازک ترین مرحلے سے گزر رہا ہے، حزب اللہ عراق
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ فریقین کے درمیان بات چیت کے تسلسل اور باہمی تعاون کے فریم ورک میں انجام پا رہا ہے۔