
گروپ 1+5 اگر اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے تو بات چیت کیلئے تیار ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گروپ 1+5 میں شامل ممالک اگر اپنی ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کریں تو ہم بھی بات چیت کے لئے آمادہ ہوں گے۔
یہ بات حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے میں اپنے کئے گئے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے جبکہ دوسرے فریقین نے اپنے جوہری وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
حسن روحانی نے کہا کہ ملائیشیا کے سرابراہی اجلاس میں شریک افراد کا خیال یہ تھا کہ جوہری معاہدے کی موجودہ صورتحال کا قصوروار امریکہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر کے سیاست دان اور حتی کہ سیاسی قوتیں بھی اعتراف کرتی ہیں کہ ایران نے اس شعبے میں صحیح راستہ کا اپنایا ہے۔
حسن روحانی نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے کسی سے بھی بات چیت اور مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 1+ 5 گروپ اپنی ماضی غلطیوں کا ازالہ کریں تو ہم بھی مذاکرات کےلیے آمادہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا جب ایک عظیم قوم مسائل کے باوجود دباو کے سامنے مزاحمت کرے تو کامیاب ہوگی۔
روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں اور مخالفین کے لئے ہتھیار ڈالنے کے بغیر کوئی راستہ نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم بھارت، ملائیشیا، ترکی، چین اور روس جیسے ممالک کے ساتھ تجارتی شعبے میں نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔