گذشتہ روز 104 صیہونی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 104 صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والی اسرائیلی میڈیا کےمطابق منگل کو پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 104 صیہونی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔
صیہونی آباد کار سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں صیہونی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر صیہونی آباد کار مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔