پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گستاخ امام مہدی ؑ کو سزا نہ ملی توامامؑ کے سپاہی خود اقدام کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس شیعہ کے رہنما علامہ نیاز نقوی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے گستاخ امام مہدیؑ ملعون عبدالستار جمالی کو سزا نہ دی توامام مہدیؑ کے چاہنے والے خود اقدام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ نیاز نقوی نے کہا ہے کہ گستاخ امام مہدی ؑ ملعون عبدالستار جمالی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان عقیدۂ مہدویت مشترک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور ایک اسلامی ملک میں اس طرح کی گستاخانہ اور مشرکانہ گفتگو سر عام ہونا شرم کی بات ہے۔

علامہ نیاز نقوی نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس ملعون کی بکواسات کے خلاف اسے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اداروں نے اس ملعون کو سزا دینے میں کوتاہی کی تو امام مہدیؑ کے ماننے والے خود کوئی اقدام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک تو ہم نے لوگوں کو روکا ہوا ہے کہ آپ کوئی اقدام نہ کریں بلکہ حکومت خود کوئی اقدام کرے لہٰذا حکومت اور ادارے جلد ہی اقدام کریں اور اس ملعون کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button