پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام مہدی (عج)کی شان میں گستاخی کی سزا کم از کم موت ہے

حضرت امام مہدی (عج)کی شان میں بدترین گستاخی ناقابل معافی جرم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے امام مہدی عج کی شان میں گستاخی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرزند رسول اکرمؐ ، حضرت امام مہدی (عج)کی شان میں بدترین گستاخی ناقابل معافی جرم ہے، جس کی سزا کم از کم موت ہے۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ اہلبیتؑ رسولؐ کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص کسی اسلامی مسلک کا پیروکار نہیں ہو سکتا۔امام زمانہ( عج) کی شان میں گستاخی کرنے والا ملعون عبدالستار جمالی کسی معافی کا مستحق نھیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب خصوصاً اسلامی مسالک حضرت امام مہدی (عج) کے مقام و عظمت کے قائل ہیں، مختلف مسالک میںفقط ظہور امام زمانہ (عج)کے حوالے سے جزوی اختلاف ہے،لیکن کوئی بھی مسلمان رسول اکرمؐ کی ذریّت کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔

علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا سندھ کی سرزمین عاشقان رسولؐ و اہلبیتؑ رسولؐ اور اولیاء کی سرزمین ہے، سندھ دھرتی دینی اقدار کے حوالے سے ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔ سندھ کی سرزمین پر ملعون عبدالستار جمالی جیسے بدبخت اور حیوان صفت انسان کی جانب سے آل رسولؐ کی شان میں گستاخی ایک نہایت غیر معمولی واقعہ ہے۔ اس جسارت سے تمام مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے فوری سخت کاروائی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button